سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سٹیج ڈرامہ28فروری کو پیش کیا جائیگا

ہفتہ 25 فروری 2017 15:18

سرگودھا۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء)ریزیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل کیپٹن (ر) خاور اقبال وڑائچ نے بتایا کہ سرگودہا آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام مورخہ 28فروری 2017ء بروز منگل بوقت سات بجے شام بمقام SOSویلج 49ٹیل سرگودہا میں سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر ِاہتمام سٹیج ڈرامہ ’’اولڈہوم‘‘پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کی صدار ت کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب ،جبکہ مہمانِ خصوصی میئر سرگودہا ملک اسلم نوید ہو ں گے۔ یہ ڈرامہ میڈیا ہٹ کے چیئر مین ملک آفتاب احمد اعوان کی پیش کش ہے۔ عوام الناس کو شرکت کی دعوت عام ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں