وزیر اعظم قومی صحت کارڈ پروگرام انقلابی منصوبہ ہے ،رانا منور غوث خاں

اتوار 26 فروری 2017 13:42

سرگودھا۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)وزیر اعظم قومی صحت کارڈ پروگرام انقلابی منصوبہ ہے جس کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچیں گے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا منور غوث خاں نے چک 120 میں صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قومی صحت کارڈ کی تقسیم 90 فیصد مکمل ہوچکی ہے اس پروگرام سے ضلع سرگودھا کے ڈھائی لاکھ خاندان فائدہ اُٹھائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات اُٹھا رہی ہے قومی صحت کارڈ پروگرام اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ ملک سے غربت ، بے روزگاری کا خاتمہ اور عوام کو بہترسے بہتر تعلیم اور صحت کی سہولیات مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ اس موقع پر لیگی کارکن رانا ندیم , رانا تصور،کلیم و دیگر بھی موجود تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں