عوام کی بے لو ث خدمت اورعلاقائی تعمیروترقی مسلم لیگ ن کی حکومت کاایجنڈاہے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

پیر 27 فروری 2017 14:39

سرگودھا۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن ِقومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہاہے کہ عوام کی بے لو ث خدمت اورعلاقائی تعمیروترقی مسلم لیگ ن کی حکومت کاایجنڈاہے حکومت نے اپنے عرصہ اقتدارمیںتعمیروترقی اورعوام کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے ریکارڈعملی اقداما ت کر کے اپنی عوامی مقبولیت بلندیوں پرپہنچادی ہے بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے سیاسی مخالفین خوفزد ہ ہوکر الزاما ت کی سیاست کررہے ہیں،،ہمیشہ اقتدارعوام کی خدمت اورعلاقائی تعمیروترقی سے ملتاہے ، حکومت عوا م کی قوت سے اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی بات چیت میں کیا۔ انہوںنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت دہشتگردوں کوان کی پنا ہ گاہوں میںختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروے کارلارہی ہے ۔

(جاری ہے)

دہشتگرد ی ملک وقوم کیلئے زہرقاتل بن چکے ہیں اس لیے ا ن کا خاتمہ انتہائی ضروری ہوگیاہے بلاشبہ پنجاب میںرینجرزکی تعیناتی سے ا ب دہشتگردی کے واقعات کی بھرپورحوصلہ شکنی ہوگی ۔

ردالفسادآپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشر یف نوجوان نسل کوروشن محفوظ اورترقی یافتہ پاکستان دینے کیلئے بھرپورجدوجہدجاری رکھے ہو ئے ہیںوزیراعظم کی اقتصادی معاشی اورانتظامی پالیسیوں کی بدولت پاکستان آج ترقی وخوشحالی کے سفر پر رواں دواں ہے بزدل دہشتگرد دہشتگردی کے ذریعے قوم کے عزم کوکمزورنہیںکرسکتے دہشتگردی کامکمل خاتمہ یقینی ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں