ہر پاکستانی کو شہری دفاع کی تربیت حاصل کرنی چاہیے ،ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم

منگل 28 فروری 2017 16:09

سرگودھا۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) یکم مارچ کو عالمی یوم ِ شہر ی دفاع منانے کا مقصد ، دنیا کو جنگ کے ہولناک حالات سے بچانا ہے ۔ ہر پاکستانی کو شہری دفاع کی تربیت حاصل کرنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے فوجی فائونڈیشن سکول سرگودھا میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہا کہ تربیت کے بغیر تعلیم بے سود ہے ۔

تعلیمی اداروں میں فوری طبی امداد ، آتش زنی اور ریسکیو کی تربیت لازمی ہونی چاہیے، طلباء و طالبات نے فرسٹ ایڈ تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پرسول ڈیفنس کا تربیتی کورس مکمل کرنے والوں کو اسناد سے نوازا گیا۔ اساتذہ ، طلباء و طالبات اور دیگر معززین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں