سرگودھا کبڈ ی ایسو سی ایشن کے انتخابات مکمل ،فیصل فاروق چیمہ صدر ، حبیب الرحمن ڈوگرجنر ل سیکرٹری منتخب

منگل 28 فروری 2017 17:50

سرگودھا۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء)سرگودھا کبڈ ی ایسو سی ایشن کے انتخابات مکمل کر لئے گئے،کبڈی ایسو سی ایشن کا اجلا س پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی فیصل فاروق چیمہ کی زیر ِصدارت ہو جس میں ڈویژن کے چاروں اضلا ع کے عہدیداران کا چنا ئو کیا گیا ،پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجا ب اسمبلی فیصل فاروق چیمہ صدر ،اعجا ز با جو ہ چیئرمین،رکن ِپنجاب اسمبلی عامر سلطا ن چیمہ سرپرست، عدنان افضل ججہ سینئر نا ئب صدر،میا ں فیاض کلیا ر نا ئب صدر،ضلع اور ڈویژن کے جنر ل سیکرٹری کیلئے حبیب الر حمن ڈوگر ، بھکر کیلئے غلا م حسین گجر، میانوالی کے لئے محمد اسحاق جب کہ خو شاب کے لئے عبدالر حمن گجر کا انتخاب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے نومنتخب جنر ل سیکرٹری حبیب الرحمن ڈوگر نے کہا کہ وہ کبڈی کے فروغ کے لئے بھر پور کو ششیں جا ر ی رکھیں گے کبڈی دیہاتی کھیل ہے جسے لا کھو ں لو گ پسند کر تے ہیں کبڈ ی کے فروغ کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جا ئیں گے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں