منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی جاری،16ملزما ن گرفتار

منگل 28 فروری 2017 17:54

سرگودھا۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے دو کلو سے زائد چرس ، ساڑھے پانچ سو بوتلیں شراب اوربھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمدکر کی16ملزمان کوگرفتارکرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال پولیس نے محمد عرفان سکنہ ساہیوال سے چرس1200گرام، محمد اعظم سکنہ ساہیوال سے چرس370گرام، نعیم احمد سکنہ رادھن سے بندوق12بور معہ2کارتوس،حفیظ اللہ سکنہ رادھن سے بندوق12بورمعہ2کارتوس،آصف نواز سکنہ رادھن سے پسٹل30بور معہ2گولیاں،تھانہ صدر پولیس نے محمد عارف سکنہ رمضان کالونی سے چرس350گرام، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے محمد عرفان سکنہ شاہ پور صدر سے چرس320گرام،تھانہ ساجد شہید پولیس نے انور مسیح اور شفیع مسیح سکنائے بلاک Dایس ٹاون سے شراب420بوتل،تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے وشال مسیح سکنہ چک45شمالی سے شراب120بوتل،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے احمد سکنہ مڈھ رانجھا سے شراب10بوتل،تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد سلیم سکنہ چک107جنوبی سے بندوق12بور معہ53کارتوس، عصمت اللہ سکنہ چک107جنوبی سے بندوق12بور معہ25کارتوس،سلطان خان سکنہ چک107جنوبی سے بندوق12بور معہ17کارتوس،اسماعیل سکنہ چک107جنوبی سے بندوق12بور معہ3کارتوس، محمد اسحاق سکنہ چک107جنوبی سے پسٹل30بور معہ15گولیاںاورتھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے محمد ریاض سکنہ شاہ یوسف سے پسٹل30بور معہ5گولیاںبرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں