شفاف انداز میں مردم شماری کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے، ڈی سی سرگودھا

بدھ 1 مارچ 2017 18:14

سرگودھا۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شفاف انداز میں مردم شماری کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں تمام اداروں کو بھر پور انداز میں کام کرنا ہو گا ۔ ا س امر کا اظہار انہوں نے 15مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو سینسیس سرگودہاقاضی منظور حسین اور اسسٹنٹ سینسیس کمشنر محمد رفیق کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کے تحت تربیت حاصل کرنے والے اے ای او مردم شماری کے فرائض ادا کریںگے ۔ اس طرح مردم شماری کیلئے تربیت حاصل کرنے والے سینئر ہیڈماسٹر صاحبان بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے او ران کی عدم دستیابی میں سینئر ایس ایس ٹی سکول ہیڈماسٹر کے فرائض سنبھالیںگے ۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو سینسیس قاضی منظور حسین نے مردم شماری کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے مفصل بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں