پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،32 ملزمان گرفتار

منگل 28 مارچ 2017 16:41

پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،32 ملزمان گرفتار
سرگودھا۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، اشتہاریوں سمیت 32 ملزمان گرفتار،منشیات وناجائز اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمود الحسن سکنہ بلاک14سرگودھا، تھانہ جھاوریاں پولیس نے غلام مصطفی سکنہ جھاوریاں، تھانہ ساہیوال پولیس نے محمد حسین سکنہ وجھ ساہیوال ، سلیم سکنہ حسیب پور کانگرں، عثمان سکنہ کھور، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے عرفان ، شیرہ اور مظہر سکنائے منگووالی ، تھانہ میلہ پولیس نے صفدر سکنہ واں میانہ ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے عمردراز سکنہ لک موڑ ، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے ریاض سکنہ گجرات، تنیور اور محسن سکنائے سانگلہ ہل ، تھانہ صدر پولیس نے فرخ نواز سکنہ چک4جنوبی ، تھانہ بھیرہ پولیس نے باقر شاہ سکنہ نبی شاہ بالا، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے حسن عرف گوگو سکنہ جلپانہ ، تھانہ میانی پولیس نے اشتیاق سکنہ لکھی وال کو گرفتارکر لیا ہے جبکہ منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے جمشید سکنہ مقام حیات سے چرس1060گرام، عثمان سکنہ بلاک16سرگودھا سے چرس420گرام، سلیم سکنہ بلاک16سرگودھاسے چرس242گرام، طارق سکنہ میانہ گوندل سے شراب5بوتل،تھانہ بھیرہ پولیس نے عثمان سکنہ دیوان پور سی شراب50بوتل، پسٹل30بورمعہ3 گولیاں،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے منشاء سکنہ منور والا سے شراب20بوتل،تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے سلیم مسیح سکنہ فاروق کالونی سے شراب 30بوتل، ظہر سکنہ گل والا سے رائفل444بور ،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے عرفان مسیح سکنہ بستی عسیائیاں سے شراب25بوتل،تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے قمر حسین سکنہ گجرات سے رائفل7ایم ایم ، اقبال سکنہ منڈی بہاوالدین سے بندوق12بور معہ2کارتوس،ریاض سکنہ گجرات سے بندوق12بور، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے حق نواز سکنہ معظم آبادسے پسٹل30بورمعہ2گولیاں،ممتاز سکنہ اجنالہ سے پسٹل30بور معہ4گولیاں، تھانہ کینٹ پولیس نے کرامت مسیح سکنہ سلطان کالونی سے پسٹل30بورمعہ3گولیاں،تھانہ کڑانہ پولیس نے مدثر خان سکنہ چک54جنوبی سے پسٹل30بورمعہ 3گولیاں،اختر عباس سکنہ چک54جنوبی سے پسٹل30بور معہ5 گولیاںبرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں