پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے قیام سے چھپاہوٹائلنٹ نکھر کرسامنے آئے گا،کرکٹر افتخارالہی

جمعرات 2 جولائی 2020 17:28

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کاقیام کھیلوں کی دنیا میں ملک کاکھویاہوامقام واپس دلانے میں سنگ میل ثابت ہوگااور چھپاہوٹائلنٹ نکھر کرسامنے آئے گااورملک وقوم کانام روشن کریگا۔ ان خیالات کااظہار پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے مرکزی صدر بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر افتخارالہی نے سرگودھا پریس کلب کے عہدیداران سے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

صدرسرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری اورجنرل سیکرٹری راناساجد اقبال اور دیگر نے شرکت کی ۔افتخار الہی نے وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں قائم ہونے والی پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سے متعلق سرگودھا ڈویژن بھر سے آئے عہدیداران کوموومنٹ کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدرمحمودڈوگر،جنرل سیکرٹری امیر ملک اورڈسٹرکٹ سرگودھا کے صدرفیضان اورتمام عہدیداران نے ان کی آمد کوخوش آئند قراردیا۔

افتخار الہی نے بریفنگ میں کہاکہ کھیلوں کاملک بھر میں فروغ ہمارامطمع نظر ہے اوروہ وقت دورنہیں جب قائد کی رہنمائی میں پاکستان کھیلوں کے میدان میں اپنا کھویا ہوامقام واپس حاصل کرے گا۔صدرسرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری اورجنرل سیکرٹری راناساجد اقبال نے اظہار خیال کرتے کہاکہ ملک بھر میں ٹائلنٹ کی کوئی کمی نہیںضرورت اس امر کی ہے کہ اُسے اُجاگر کیاجائے۔فیڈریشن اگر صحیح ڈگر پر اپنی کاوشوں کاسلسلہ جاری رکھے توکامیابی ان کامقدرہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں