سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کے گھر ڈکیتی،ڈاکو20 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

جمعہ 24 فروری 2017 14:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نوید لطیف کے گھر6 مسلح ڈاکوواردات کرتے ہوئے 20 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں