سرگودھا میں بارش کا سلسلہ منگل کے روز بھی وقفہ وقفہ سے جاری

منگل 28 جنوری 2020 16:37

سرگودھا میں بارش کا سلسلہ منگل کے روز بھی وقفہ وقفہ سے جاری
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) سرگودھااور گردونواح میںبارش کا سلسلہ منگل کے روز بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔

(جاری ہے)

کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم ایک بار پھر سرد کردیا ہے رات گئے تک بارش کا یہ سلسلہ صبح کے اوقات میں بھی جاری رہا جس کی وجہ سے سکولز، کالجز اور دفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ آئندہ ماہ بھی بارش کے دو تین سپیل ہونگے جس سے موسم آئندہ ماہ بھی سرد رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں