پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے آگ کے دریا عبور کئے ،قریبانیوں کی بدولت کل جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، آصف زرداری

بلاول بھٹو نے اپنے نانا شہید ذوالفقاربھٹو اور والدہ شہید کا علم سنبھال لیا ہے، یقینا وہ اس مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے، شہداد پور میں جلسے سے خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:52

پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے آگ کے دریا عبور کئے ،قریبانیوں کی بدولت کل جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، آصف زرداری
شہداد پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے آگ کے دریا عبور کئے ہیں،ہماری انہی قریبانیوں کی بدولت آج جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، عقل سے خالی عناصر کہتے ہیں روٹی، کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا نہیں ہوا، پیپلزپارٹی جب بھی اقتدارمیں آتی ہے تو ہزاروں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرتی ہے،بلاول بھٹو نے اپنے نانا شہید ذوالفقاربھٹو اور والدہ شہید کا علم سنبھال لیا ہے، یقینا وہ اس مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہداد پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے آگ کے دریا عبور کئے ہیں،ہماری انہی قریبانیوں کی بدولت آج جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 008میں پیپلزپارٹی کے پاس پارلیمنٹ میں مکمل اکثریت نہیں تھی لیکن ہم نے مشرف کواقتدار چھوڑنے پرمجبور کیاتاکہ دنیا میں پاکستان کاجمہوری چہرہ سامنے آئے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد میری پہلی ترجیح 1973کے آئین کی بحالی تھی،الحمدللہ 1973کا آئین اصل صورت میں بحال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقاربھٹو کا صوبوں کو خود مختاری دینے کا وعدہ پورا کیا،ذوالفقاربھٹو کے ہر خواب کی تعبیر کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ عقل سے خالی عناصر کہتے ہیں روٹی، کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا نہیں ہوا، پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اقتدارمیں آتی ہے تو ہزاروں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ا گر روزگار ہو تو روٹی اور کپڑا بھی میسر ہوتا ہے اور مکان بھی بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول نے اپنے نانا شہید ذوالفقاربھٹو اور والدہ شہید کا علم سنبھال لیا ہے،یقینا بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں