موجودہ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے،بلاول بھٹو

پاکستان کی محب وطن پارٹی کو جس نے قوم کو آئین دیا دیوار سے لگایا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان مودودی کے سامنے بات تک نہیں کر سکتے،کارکنو ں سے خطاب

بدھ 27 مارچ 2019 23:16

موجودہ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے،بلاول بھٹو
شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا شہدادپور پہنچنے پر پارٹی ورکرز اور عہدیداروں نے پرتپاک استقبال کیا ان کے استقبال کے لئے ایم پی ایجام مدد علی, رکن قومی اسمبلی شازیہ مری, عاجز دھامرہ,ایم پی اے شاہد تھیم, امیر بخش عمرانی ,چیئرمین میونسپل کمیٹی علی مرتضی تھیم, علی حسن ہنگورجو, جہانگیر جونیجو اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے نیب کے ذریعے جھوٹے مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں پاکستان کی محب وطن پارٹی کو جس نے قوم کو آئین دیا دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور کالعدم تنظیموں کے ساتھ این آر او کیا جا رہا ہے وزیراعظم عمران خان مودودی کے سامنے بات تک نہیں کر سکتے مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہئے نوکریوں اور گھر دینے کے بجائے تجاوزات کے نام پر ان کی چھت بھی چھین لی گئی ہئے سندھ کا پانی بند کیا جا رہا ہئے جبکہ سندھ کے وسائل پر قبضہ کر کے سندھ کی عوام کو احساس محرومی کا شکار کیا جا رہا لوڈشیڈنگ اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ تبدیلی سرکار کی طرف سے عوام کو تحفے دئیے گئے ہیں ہم معاشی حقوق اور سماجی انصاف کی جنگ لڑ رہئے ہیں میاں نواز شریف کو ضمانت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں وہ بیمار ہیں انکا علاج کروایا جائے اور انکے خلاف انتقامی کاروائیوں کو بند کیا جائے ذوالفقاربھٹونیجان دیدی لیکن نظرییسییوٹرن نہیں لیا، کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہید کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو وزیر جل جاتے ہیں، ان کے وزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا جب آپ کے نواسے کو بھٹو کے نام سے پکارا جاتا ہے تو وزیروں کی نیندیں اڑ جاتی ہیں، یہ ان سے برداشت نہیں ہو رہا تھا کہ بھٹوکا نواسا الیکشن میں حصہ کیوں لے رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا تاریخ میں بدترین دھاندلی کی گئی، میڈیا کی بد ترین سنسرشپ کی گئی، کے پی کے لیے ہمارے جہاز کو اڑنے نہیں دیاگیا، پشاور میں ہمیں گھر سے باہر جانے نہیں دیاگیا، مالاکنڈ میں نامعلوم افراد نے دھاندلی کی ہے، فارم 45 آج بھی نہیں، لیاری میں آج بھی ہمار افارم 45 لاپتہ ہے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا لاڑکانہ میں بھی کوشش کی گئی لیکن ان سے نہیں ہوسکا، کوشش ناکام ہوئی اور20 سال بعد بھٹو اسمبلی میں پہنچ گیا، یہ لوگ اپوزیشن کو برداشت نہیں کرتے ان کے لیے مسئلہ ہوگیا، یہ لوگ پرویز مشرف کی پیداوار ہیں، جو الیکشن اور دھاندلی سے حاصل نہ کرسکے نیب کے ذریعے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا الیکشن میں ناکام رہیوہ اس طریقیمیں بھی ناکام رہیں گے، نیب مشرف کا بنایا گیا ادارہ ہے، 2011 میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی گئی تو نیب کا اہم کردار تھا، نیب کاآج بھی وہی کردار ہے، وہ سمجھتے ہیں وہ ہمیں ڈرا سکتے ہیں وہ ہماری زباں بند کرسکتے ہیں وہ سمجھتے ہیں بلاول بھٹو کا نواسہ ڈرجائیگا، وہ سمجھتے ہیں ہم انسانی اور معاشی حقوق کادفاع نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کارکن 4 اپریل کوگڑھی خدابخش میں جمع ہوکر پوری دنیا کو پیغام دیں گے، پیغام دیں گے کہ آج بھی بھٹو اور بے نظیر کے کارکن موجود ہیں، ہم مشرف کی آمریت سے نہیں ڈریں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا یہ ٹرین مارچ ہے نہ احتجاجی ریلی ہے ، ابھی سے عمران خان کی چیخیں نکل گئی ہیں ، جب ٹرین مارچ کریں گے تو لگ پتہ جائے گا، کارکنوں کا شکریہ کہ استقبال کرنے آئے ، اپریل کو بھٹو کی برسی ہے اس کے لئے ٹرین کا سفر کر رہا ہوں، کارکن ماضی کی طرح اس برسی میں بھرپور شرکت کریں۔#

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں