شہدادپور، پولیس کی سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن 2منشیات فروش اور چار جواریوں سمیت 6افراد گرفتار

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:25

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) شہدادپور پولیس کی سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن 2منشیات فروش اور چار جواریوں سمیت 6افراد گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور پولیس کے ایس ایچ او آغا شمشاد نے پولیس پارٹی کے شہر کے مختلف علاقوں سومر فقیر سے مین پوڑی اور گٹھکا فروخت کرنے والے عطا اللہ پٹھان اور ڈیتھا چوک سے دوست علی چانڈیو کو گرفتار کر کے ان سے مین پوڑی. گٹھکا اور نشہ آور چیزیں برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اور دونوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا۔ جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں چلنے والے جوا کے اڈوں پر چھاپے مار کر داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی موبائل فوں تاش کے پتے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے۔ اور دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او شہدادپور آغا شمشاد نے بتایا کہ شہر سے سماجی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہی. شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا جس پر پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہے۔ سماج دشمن عناصر کتنے بھی بااثر ہو ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں