شہدادپور،مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس کی ہائیکورٹ کے حکم پر کاروائی، درجنوں گاڑیاں کے چلان، ہزاروں روپے جرمانہ عائد

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:25

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) شہدادپور کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس کی ہائیکورٹ کے حکم پر کاروائی مسافر گاڑیوں میں گیس سلینڈر .چھوٹے بچوں کی چنگ چی اور موٹر سائیکل چلانے اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں گاڑیاں چلان، ہزاروں روپے جرمانہ عائد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر ٹی اے سانگھڑ نثار احمد میمن اور ٹریفک انچارج ممتاز اکبر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ شہدادپور کے مختلف علاقوں ہالا روڈ اسپتال چوک.

لطیف چوک. علی چوک ودیگر علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کی چنگ چی اور موٹر سائیکل چلانے، کالے شیشوں والی گاڑیوں، مسافر گاڑیوں میں گیس سلینڈر لگانے ،تیز رفتاری، غلط اوور ٹیکنگ پر 76گاڑیاں چلان کر دی اور ان سے 65000ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا. اس موقع پر آر ٹی اے سانگھڑ نثار احمد میمن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر گیس سلینڈر والی گاڑیوں سے سلینڈر نکالنا شروع کر دئیے ہے اور ان کو جرمانے عائد کر کے دو روز کی وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنے مسافر گاڑیوں سے گئیس سلینڈر نکال دے ورنہ ان کی گاڑیاں ضبط کر لی جائے گی.

چھوٹے بچوں کے چنگ چی اور موٹر سائیکل چلانے پر بھی ان کو جرمانے عائد کئے ہے اور ان کے والدین کو وارننگ دے کر موٹر سائیکلیں واپس کی ہی. انھوں نے کہا کہ اے ایس پی شہدادپور حسن جھانگیر وٹو کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئی ہی

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں