ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ پولیس شرجیل کھرل کا پولیس ٹریننگ کالج شہداد پور کا دورہ جہاں مختلف آٹھ شعبوں کا افتتاح کیا

پیر 8 اکتوبر 2018 22:49

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ پولیس شرجیل کھرل کا پولیس ٹریننگ کالج شہداد پور کا دورہ جہاں مختلف آٹھ شعبوں کا افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور میں ڈی آئی جی ٹریننگ شرجیل کھرل نے مختلف شعبوں( ہاسٹل ، ایم ٹی گیراج، میس سمیت آٹھ شعبی) کا افتتاح کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ سندھ پولیس کی ٹریننگ کو بہتر کیا جارہا ہے جبکہ ہم نے اسی سلسلے میں آج مختلف شعبوں کا افتتاح کیا ہے یہاں جدید طرز کی ٹریننگ دی جاتی ہے جس میں نئے اساتذہ کو پورے ملک سے پولیس شعبے میں سے دعوت دی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں تاکہ سندھ پولیس کو جدید ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ جدید طرز پر تفتیش کے عمل کو اداکرسکیں۔

(جاری ہے)

اب ٹریننگ کے شعبے کو زیادہ بجٹ مل رہا ہے جس سے پولیس کو جدید کرنے میں مدد مل سکی ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ پولیس کا عوام سے اخلاق بہتر ہو اور باہمی تعاون کو یقینی بنایا جائے جس سے عوام کو امن و امان مہیہ ہوسکے گاجبکہ پرنسپل پی ٹی سی شہدادپور کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کا کہنا تھا کہ ایک آر او پلانٹ میٹھے پانی کا موجود ہے جس سے جوانوں کو صاف پانی مہیا کیا جاتا ہے اور کالج کو مکمل سیکور کیا گیا ہے۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں