شہدادکوٹ ، قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پھانسی اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا

بدھ 14 نومبر 2018 23:33

شہدادکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) شہدادکوٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ( ون) کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پھانسی اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی ، ملزم خادم حسین جاگیرانی نے 4 سال قبل خادم حسین سیال کو اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ معمولی بات پر قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

3 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے شہداکوٹ کے ایڈیشنل سیشن جج (ون) آصف ماجد قریشی کی عدالت نے قتل کیس میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پھانسی اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی ہے عدالت نے مقتول خادم سیال کا قتل کیس ثابت ہونے پر ملزم خادم جاگیرانی کو پہانسی اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی ہیقتل کیس میں تین ملزم ممتاز جاگیرانی, مور جاگیرانی اور عبدالستار چانڈیو اشتہاری ملزم قرار دیئے گئے واقعہ شہر کے (اے ) سیکشن تھانہ کی حدود امام بخش جمالی روڈ پر 4 سال قبل معمولی بات پر پیش آیا تھا , مقتول کا تیز دھار آلہ سے سر جدا کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔

4 سال مقدمہ چلنے کے بعد آج اس کیس کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں