تھر کول پروجیکٹ پاک اوسس کمپنی کے سولر ٹیوبویل آپریٹروں کا تین سال سے تنخواہیں نہ ملنے پراحتجاجی مظاہرہ

پیر 25 مارچ 2019 18:37

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) تھر کول پروجیکٹ پاک اوسس کمپنی کے سولر ٹیوبویل آپریٹروں کا تین سال سے تنخواہیں نہ ملنے پراحتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق تھر کول پروجیکٹ پاک اوسس کمپنی کے سولر ٹیوبویل آپریٹروں نے تین سال سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف پریس کلب شہدادپور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرہ کرنے والے بھیم چند ، علی جان تھہیم ، حاجی تھہیم و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ تین سالوں سے ہم 33 ۔

ملازمین سولر ٹیوبویلوں پر دیانتداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔ تین سالوں سے ہمیں ایک روپیہ بھی کمپنی کی جانب سے نہیں دیا گیا ۔ ہمارے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں ہماری خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر آج ہمیں تنخواہیں ملتی تو ہم بھی خوشیاں مناتے لیکن ہمارے گھروں میں تو فاکہ کشی کی صورتحال ہے، ہمارے بچے دوائیں اور دودھ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ راشن کی دوکان والوں نے ہمارا راشن بند کر دیا ہے ۔ 33 ۔ خاندا ن کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اب جبکہ تھرکول پروجیکٹ سے کوئلے کے ذریعے بجلی بنانا شروع ہو گئی ہے تو ہمیں بھی ہمارا حق دیا جائے اور ہمیں تنخواہیں جاری کی جائیں، رات کے اوقات میں سولر ٹیوبویلوں پر چوکیدار تعینات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں