شہدادپور، اندھیرنگری چوپٹ راج، اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں

جمعہ 12 اپریل 2019 22:52

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2019ء)شہدادپورمین اندھیرنگری چوپٹ راج اشیاء خوردنوش کی جس میں دودہ دہی گوشت سبزیاں و دیگر اشیاء ضرورت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے جس کے باعث ملاوٹ کا دھندہ کرنے والے سماج دشمن عناصروں نے قانون کی گرفت نہ ہونے کے باعث شھر بھر میں مضرصحت ملاوٹ کی اشیاء مارکیٹ میں پھیلی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے خطرناک موذی امراض پھیل رہے ہیں میونسپل کمیٹی شہدادپور میں فوڈ انسپکٹر کی پوسٹ پر جونیئر کلرک کو تعینات کیا گیا ہے جس کوانگریزی تک نہیں آتی یہی حال دیگر متعلقہ اداروں کا بھی ہے قانونی طورپر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ کے باعث افراہ تفری کا عالم ہے۔#

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں