شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ملازمین نے اوپی ڈی بند کردی

بدھ 17 اپریل 2019 22:44

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ملازمین نے اوپی ڈی بند کردی احتجاج کرتے ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے سب سے بڑے صحت مرکز شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحت ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے او پی ڈی بند کردی جس سے مریض سخت پریشانی سے دوچار ہوگئیجبکہ اس موقع پر ملازمین شاہد محمود، خالد دھاریجو، آفتاب خاصخیلی، جاوید ڈیتھو و دیگر کا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات حکومت سندھ منظور نہیں کررہی ہمیں سروس اسٹرکچر سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے جن مین تیس فیصد ہیلتھ الائونس، سمس ملازمین 184 کے پرسنل آئی ڈی کا ٹریزری میں اوپن کرانا شامل ہیں مگر ان مسائل کو حل نہیں کیا جارہا جس کے خلاف آج احتجاج کیا گیا ہے یہ احتجاج سندھ بھر میں کیا جارہا ہے جو دو دن جاری رہے گا اس دوران او پی ڈی کا مکمل بائکاٹ بھی شامل ہیاس بائکاٹ کیباعث مریض سخت مشکلات سے دوچار رہے۔

#

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں