شہداد پور ،جعلی اور نقلی ادویات فروخت کرنے والے اسٹوروں کیخلاف چھاپے ، دو درجن سے زائد اسٹور مالکان اپنے اسٹور بند کر کے فرار

جمعرات 2 مئی 2019 18:09

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) جعلی اور نقلی ادویات فروخت کرنے والے اسٹوروں کے خلاف چھاپے ، دو درجن سے زائد اسٹور مالکان اپنے اسٹور بند کر کے فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت کی ہدایت پر ضلع سانگھڑ میں جعلی ادویات کی غیر قانونی کھلے عام فروخت کے خلاف جاری ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر سانگھڑ ڈاکٹر رضوان جٹ نے شہدادپور کے مختلف علاقوں میں سرسری چھاپے مارے اور متعدد اسٹوروں کو نوٹس جاری کئے گئے ۔

اس سلسلے میں ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر رضوان جٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے ایک ماہ قبل ڈرگ انسپکٹر کا چارج لیا ہے ۔ غیر لائسنس یافتہ اسٹوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں باقاعدہ ایسے اسٹوروں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں شہدادپور کے شہریوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ مذکورہ ڈرگ انسپکٹر نے بغیر لائسنس اسٹوروں پر سرسری چھاپے مارے جبکہ کوئی بھی بڑی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے کیونکہ شہدادپور جعلی اور نقلی ادویات کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

ایسے میڈیکل اسٹور مالکان جو کہ جعلی ادویات کا غیر قانونی کاروبار کر رہے ہیں وہ مبینہ طور پرمحکمہ صحت کے سرکاری افسران کو ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ دیتے ہیں اس لئے ان کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی جاتی ۔ جعلی ادویات کا کاروبا سالوں سے جاری ہے لیکن ان کے خلاف کوئی بھی چھاپے نہیں مارے جاتے ۔ پہلی مرتبہ ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے بھی ان کے اس کاروبار کو مبینہ طور پر تحفظ دینے کی کوئی کاروائی کا حصہ نظر آتی ہے ۔ شہر کے سیاسی ، سماجی رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے جعلی اور نقلی ادویات فروخت کرنے والے اسٹور مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں