شہدادپور، مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ،17سالہ لڑکی زہریلی دوا پی لی ،ہسپتال منتقل

پیر 24 جون 2019 19:21

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) مختلف واقعات میں ایک نوجوان گرمی سے اور ایک لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق،زہریلی دوا پینے والی 17 سالہ لڑکی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے علاقے حر مجاہد کالونی میں اپنی خالہ کے گھر شادی کی تقریب میں کراچی کے علاقے کورنگی سے شرکت کرنے والا 9۔ سالہ لڑکا علی ولد عمران گھر میں کھیل رہا تھا کہ اچانک چلتی واشنگ مشین میں کرنٹ آگیا جس کی وجہ سے لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔

شادی کی خوشیوں سے بھرا گھر غم میں تبدیل ہو گیا ۔ واقعہ کے بعد ورثاء اس کی لاش کراچی لے گئے ۔اسی طرح ایک اور واقعہ میںشہدادپور کے قریب گائوں ستیاری کا رہائشی نوجوان نیلو کولہی سخت گرمی کو برداشت نہ کرتے ہوئے گرمی لگنے کی وجہ سے فوت ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس کے ورثاء اس کی لاش سمس اسپتال لائے جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ جس پر اس کے ورثاء اس کی لاش واپس گائوں لے گئے۔

اسی طرح ایک اور واقعہ میںشہدادپور کے قریب گائوں علی نواززرداری میں 17سالہ لڑکی بختاور نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے غصہ میں آکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ زہریلی دوا پینے کی وجہ سے اس کو تڑپتے ہوئے نازک حالت میں سمس اسپتال شہدادپور لایا گیا ۔جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد دے کر تشویشناک حالت میںنوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا۔اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے اسپتال پہنچ کر معلومات حاصل کی۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں