شہداد پور ،تین مسلح ڈاکوئوں نے کیلے کے تاجر کو اسلحہ کے زو رپر لوٹ لیا،مزاحمت پر زخمی

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:30

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) تین مسلح ڈاکوئوں نے کیلے کے تاجر کو اسلحہ کے زو رپر لوٹ لیا ، مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے پستول کا بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر کے مصروف ترین علاقے شاہی بازار کے پاس تین مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زورپر ایم سی بی بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے کیلے کے تاجر اقصیٰ کالونی کے رہائشی عمران قریشی ولد شہاب الدین قریشی سے پانچ لاکھ روپے نقدی ، موبائل فون اور گلے میں پہنی ہوئی دو تولہ سونے کی زنجیر چھین لی ۔ تاجر کو مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوئوں نے پستول کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ تاجر کو فوری طور پر سمس اسپتال پہنچایا گیا ۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تففتیش شروع کر دی ہے ۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں