شہداد پور :تیز گام ٹرین حادثے میں شہید 69 سالہ ملک عصمت بی بی کی نماز جنازہ ادا

نماز جنازہ جامع محمدی مسجد ابدال نگر کے باہر قاری محمد عمران نے پڑھائی میت کی تدفین ناگے شاہ قبرستان میں سپرد خاک

جمعہ 8 نومبر 2019 21:53

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) تیز گام ٹرین حادثے میں شہید ہونے والی 69 سالہ ملک عصمت بی بی کی نماز جنازہ جامع محمدی مسجد ابدال نگر کے باہر قاری محمد عمران نے پڑھائی میت کی تدفین ناگے شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا یاد رہے کہ گذشتہ روز شہید ملک عصمت بی بی کا بڑا بیٹا تاج محمد ملک نے اپنی والدہ کی نعش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ہماری والدہ پاکستان ایکسپریس میں ٹنڈوآدم سے سوار ہوکر شورکوٹ کے لئے روانی ہوئی جوکہ بعد اذاں لاپتہ ہو گئی تھی، تاج محمد ملک کو کسی جعلی عامل نے یقین دلایا تھا کہ آپ کی والدہ زندہ ہے اور واپس گھر آجائے گی، جبکہ شہید عصمت بی بی کا چھوٹا بیٹا عبدالغفار ملک نے رحیم یار خان ہاسپٹل میں اپنی والدہ کی تلاش کے لئے بھی گیا جس کی ڈی این ای ٹیسٹ کے حکومت نے نعش کو شہدادپور بھیجا بعد میں پنجاب بھر میں تلاش میں ناکام ہوکر نعش وصول کیا گیا کہ یے ہماری والدہ عصمت بی بی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں