سانگھڑ، تانیہ گینگ ریپ کا مقدمہ درج

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:32

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) تانیہ گینگ ریپ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام اور آر پی او حیدرآباد ڈاکٹر ولی اللہ دل کی ھدایت پر ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی کے حکم پر ایس ایچ او شہدادپور بدرالدین برڑو نے تانیہ گینگ ریپ کا مقدمہ درج کرلیا لال باغ اسکول کے قریبی رہائشی مدعی تانیہ دختر پنھوں زوجہ عرس خاصخیلی کی مدعیت میں گناہ نمبر 361/2019 قلم 376/2 -506/2- 34 پی پی سی کے تحت ملزمان پاک اومان بینک کے ملازم اظھر خاصخیلی، تھر دیپ کے ملازم وسیم لغاری نے مجھے فون کرکے رات کو 9 بجے لون کی رقم دینے کے بہانے بلاکر قریبی بھینسوں کے باڑے میں لیے جاکر زمیندار اعجاز بگھیو بھی موجود تھا مجھے کمرے میں جاکر تینوں افراد نے باری باری زنا کرتے رہے میرے چیخنے چلانے پر بھی رحم نہیں آیا بعد میں میرے بچے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا میرے شوہر کے آنے پر مجھے باڑے سے نکال دیا اور مجھے میرے شوہر کو موت مار دہمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی مت شکایات کرنے ورنہ تم دونوں کو قتل کیا جائے گا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تابڑ توڑ چھاپوں کے سلسلے میں پاک اومان بینک، تھر دیپ پر چھاپہ مارا تاہم ملزمان کو پہلے سے اطلاع ملنے پر فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم اعجاز بگھیو کے بھینسوں کے باڑے پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے، رابطہ کرنے پر پاک اومان مائیکرو فنانس بینک میرپورخاص کے انچارج منصور بلوچ، ٹنڈوآدم برانچ کے مئنیجر علی نواز پنجارو ، شہدادپور بینک کے مئنیجر اعجاز کیریو نے بتایا کہ شہدادپور پاک اومان کے ملاز اظھر خاصخیلی کو بینک کے ہیڈ آفس سے برطرف کردیا گیا ہے، دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہی

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں