شہدادپورمعذور اور اسپیشل بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی

منگل 3 دسمبر 2019 23:44

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2019ء) شہدادپورمعذور اور اسپیشل بچوں کے عالمی دن کے حوالے اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کی جانب سے ریلی تفصیلات شہدادپور اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے جانب سے ٹیچرز اور اسپیشل بچوں نے ایک بڑی ریلی کا انعقادکیا اس موقع پر پرنسپل مفتی گلزاراحمد ایاز بگھیو عطائ اللہ ھوت صحافی انجم بگھیو اورایڈووکیٹ طارق محمودآرائیں اور کچھ معذور بچوں نے خطاب کیا اس موقع پر پرنسپل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر نے خطاب میں کہا کہ ھم نرسری کلاس سے لیکر آٹھویں کلاس تک معذور بچوں کو پڑھاتے ھیں اور ساتھ میں سلائی کڑاہی و دیگر ھنر سکھاتے اور پڑھاتے ہیں تو یہ بچے آگے چل کر کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کیبجائے اپنا خود روزگار کرسکیں اب ہمارے سینٹر پر ستر سے زیادہ معذور بچے زیرِتعلیم اور زیرِ تربیت ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ سندھ اور اس کا کوئی بھی حکومتی ادارہ توجہ نہیں دے رہے ہیں اور شہر کے مخیرحضرات بھی اگر تھوڑا بہت تعاون کریں تو ان معذور اور اسپیشل بچوں کی تربیت اور ٹریننگ میں پریشانی میں سامنا نہ پڑے حکومت نمائندوں اور مخیر حضرات کو اتنی توفیق نہیں کہ وہ ان بچوں کے سر پر ہاتھ رکھنے کے لئے ھمارے سینٹر پر آجائیں جو کہ یہ گوارا نہیں سمجھتے دیگر مقررین نے سندھ گورنمنٹ لوکل گورنمنٹ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور مختلف سماجی تنظیموں سے گزارش کی کے خدارا ان لاچار معذور اور اسپیشل بچوں کو آپ تھوڑی شفقت محبت اور حسبِ ضرورت کچھ سپورٹ کردیا کریں۔

#

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں