شہدادپور،ماڈل کورٹ میں 13 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے ملزم کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:09

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) ماڈل کورٹ ٹرمنل کورٹ سانگھڑ فرسٹ ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج سانگھڑ کی عدالت نے شہدادپور شہر کے جانی پورہ کے رہائشی 13 سالا رقیہ بے بی دختر عبدالرزاق راجپوت کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے ملزم ارشاد راجپوت کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا اور 5 لاکھ روپے کا جرمانے کی سزا سنائی، یاد رہے کہ سال 2016 ء میں شہدادپور شہر کی جانی پورہ کی رہائشی 13 سالا رقیہ بے بی دختر عبدالرزاق راجپوت کو ملزم ارشاد راجپوت ولد مقصود علی راجپوت نے بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا، مقتولہ کے بھائی محمد شریف ولد عبدالرزاق راجپوت کی مدعیت میں شہدادپور تھانے پر گناہ نمبر2019-173 قلم - 302-376 -PPC34 کے تحت داخل کیا گیا تھا۔#

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں