شہدادپور: گاؤں عیسیٰ مکرانی میں بیٹے نے باپ کو نشہ آور گولیاں کھلاکر قتل کردیا

میرا باپ میری پسند کی شادی کا مخالف تھا اس لئے انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور وہوا،ملزم بیٹا

پیر 31 اگست 2020 23:34

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2020ء) پولیس پوسٹ جٹیا کے حدود میں گاؤں عیسیٰ مکرانی میں بیٹے نے پولیس اہلکار باپ کو نشہ آور گولیاں کھلاکر سر میں گولی مار کر قتل کردیا میرا باپ میری پسند کی شادی کا مخالف تھا ملزم بیٹا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں عیسیٰ مکرانی میں 19 سالا اشفاق چانڈیو نے پسند کی شادی نہ کرانے پر پولیس اہلکار جاوید چانڈیو کو نشہ آور گولیاں کھلاکر سر میں پسٹل سے فائرنگ کرکے باپ کو ہمیشہ کے لئے سلایا گیا اطلاع پر پولیس نعش کو سمس ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کیا گیا مقتول کے بھائی عبداللہ چانڈیو نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم اپنے باپ سے پسند کی شادی کرانے پر کافی بضد تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

#

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں