شہدادپور: محکمہ ہائی ویز پراونشل سانگھڑ ڈویزن کے اہلکاروں کی مبینہ چشم پوشی اور نااہلی کے باعث شہدادپور سب ڈویزن کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا

پیر 11 جنوری 2021 21:19

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2021ء) محکمہ ہای ویز پراونشل سانگھڑ ڈویزن کے اہلکاروں کی مبینہ چشم پوشی اور نااہلی کے باعث شہدادپور سب ڈویزن کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنہ شہدادپور تا گپچانی برھون روڈ کی حالت اتنی خستہ ہوگئی ہے کہ اب اس پر سفر کرنا بھی دشوار ہوگیا ہے محکمہ کے بیلدار داروغے سرویر ویزہ پر بتائے جاتے ہیں روڈ کے دونوں جانب کے برم میں گڑہے پڑے ھوئے ہیں جبکہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کوئی پرسان حال نیں ہے سڑک اس ناگفتہ حالت کی وجہ سے سفر کرنا بھت مشکل ہوگیا ہے اور آئے دن حادثات رونما ہو رہیں ہیں اس ضمن میں اگر محکمہ کے اہلکاروں سے بات کی جائے تو ان کا کہنا ہے کہ بجٹ نیں ہے گھر سے کھا رہے ہیں عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز چیف انجینیر پراونشل ھائی ویز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب توجہ دی جاے اور تعمیری کام کا آغاز کیا جاے تاکہ عوام کو سفری سولتیں مل سکیں۔

#

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں