شہدادپور:پولیس کی ٹنڈوآدم روڈ پر رجب فقیر قبرستان میں کارروائی

e 15دن قبل چوری کی گئی تین موٹرسائیکلیں برآمد ایک چور گرفتار مقدمہ درج شہدادپور ملدسی روڈ پر پولیس کی دو مختلف الگ الگ کارروایوں میں دو دو کلو چرس برآمد دو ملزمان گرفتارمقدمہ درج

جمعہ 22 جنوری 2021 20:29

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) شہدادپور پولیس کی ٹنڈوآدم روڈ پر رجب فقیر قبرستان میں کارروائی 15دن قبل چوری کی گئی تین موٹرسائیکلیں برآمد ایک چور گرفتار مقدمہ درج شہدادپور ملدسی روڈ پر پولیس کی دو مختلف الگ الگ کارروایوں میں دو دو کلو چرس برآمد دو ملزمان گرفتارمقدمہ درج۔ تفصلات کے مطابق شہدادپور پولیس کی خفیہ اطلاع پر ٹنڈوآدم روڈ پر رجب فقیر قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل سلطان سی این جی کے قریب گل نواز گوپانگ سے ایکسپریس موٹر سائیکل ماڈل2017 ء سمیت تین موٹرسائیکلیں برآمد کرکے ایک موٹرسائل چور جان محمد عرف جانو لنجوانی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ شہدادپورپولیس کی دو اور مختلف کارروائیاں میں ملدسی روڈ پر ٹالپر رستی اور شہید پیر کے قریب دو مبینہ منشیات فروش بلال لنجوانی اور فدا لنجوانی سے دو دو کلو چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کو منشیات ایکٹ 9 سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا اس سلسلے میں ایس ایچ او شہدادپور غلام شبیر دلوانی سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہمیں ایک اطلاع ملی جس اطلاع پر رجب فقیر قبرستان پولیس پارٹی کے ساتھ کارروائی کی گئی 5 جنوری کو گل نواز گوپانگ سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی اور ایک ملزم جان محمد جانو کو گرفتار کیا گیا ایک اور اطلاع پر بھی دو مختلف مقامات پر چھاپوں میں منشیات فروش ملزم بلال لنجوانی اور فدا لنجوانی کو گرفتار کرکے ان کی قبضہ سے دو دو کلو چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

#

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں