شہداد پور، ٹریفک حادث میں ڈاکٹر جاں بحق ،والد شدید زخمی

پیر 9 اگست 2021 21:52

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2021ء) شہدادپور شہر کے قریب تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی، سمس اسپتال کے سینئر ڈاکٹر موقع پر جاں بحق، والد شدید زخمی،مزدا ڈرائیور فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمس اسپتال شہدادپور کے سینئر ڈاکٹر عزیز قریشی اپنے والد حاجی سبحان قریشی کے ہمراہ اپنی زرعی زمینوں سے موٹر سائیکل پر بیرانی سے شہدادپور آرہے تھے کہ شہدادپور کے بیرانی روڈ پر سوائی پیٹرول پمپ کے پاس تیز رفتار مزدا نے زوردار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 64 سالہ سینئر ڈاکٹر عزیز قریشی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے والد85 سالہ حاجی سبحان قریشی شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مضروب جماعت اہلسنت شہدادپور کے صدرحاجی سبحان قریشی بتائے جاتے ہیں دونوں کو فوری طور پر سمس اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ڈاکٹر عزیز قریشی کی موت کی تصدیق کردی جبکہ حاجی سبحان قریشی کو شدید زخمی حالت میں حیدرآباد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں حادثے کے بعد مزدا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔#

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں