شہدادپور، مشکوک کار کو روک کر تلاشی کے دوران 20 کلو اعلیٰ کوالٹی کا چرس برآمد، ملزم گرفتار

مشکوک کار کے کاغذات نہ ملنے پر شک چوری کا مقدمہ درج کیا گیا

جمعرات 12 اگست 2021 21:10

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2021ء) ایس ایس پی سانگھڑ کے احکامات پر سماجی برائیوں کے خاتمے پر ڈی ایس پی شہدادپور ایس ایچ او اور ملدسی پوسٹ کے انچارج کا ہالا روڈ پر سلطان سی این جی کے قریب ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی گئی جس میں 20 کلو اعلیٰ کوالٹی کا چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ مشکوک کار کے کاغذات نہ ملنے پر شک چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار کی خاص ہدایات پر ڈی ایس پی شہدادپور ایوب بروہی، ایس ایچ او انسپکٹر آغا شمشاد اور اس کی ٹیم کے ہمراہ پولیس پوسٹ ملدسی کے انچارج سب انسپکٹر منظور ببر نے دوران گشت ہالا روڈ پر سلطان سی این جی کے قریب ایک مشکوک کار کو روکا گیا جس کی تلاشی کے دوران کار سے 20 کلو اعلیٰ کوالٹی کا چرس برآمد کرکے راجپوت کالونی کے رہائشی ملزم عابد علی ولد عبدالجبار راجپوت کو گرفتار کرکے شہدادپور تھانے پر مقدمہ 180/2021 قلم 9C کے تحت درج کیا گیا جبکہ مشکوک کار شک چوری کے دفعہ 550 میں چالان کیا گیا، پولیس مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں