شہداد پور ،مقتول عمران ملک کے تین قاتل گرفتار

جمعرات 13 جنوری 2022 23:28

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) شہدادپور شہر میں چند روز قبل چوری کی واردات میں قتل ہونے والے عمران ملک کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق شہر کے اسلام آباد محلے میں عمران ملک قتل کیس میں ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار کے سخت حکم پر ڈی ایس پی شہدادپور ایوب بروہی سی آئی اے انچارج طفیل احمد بھٹو ایس ایچ او شہدادپور جاوید جلبانی کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی نے انکوائری کر کے قتل کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او شہدادپور جاوید جلبانی نے بتایا کے پندرہ دن قبل اسلام آباد پاڑے میں گھر کے اندر چوری کے دوران مزاحمت کرنے سے عمران ملک کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد پولیس کی چانچ کے بعد قتل کے اصل ماسٹر مائنڈ عبدالمنان عرف راجو ملک راشد خاصخیلی ندیم خاصخیلی کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور ملزم وقار خاصخیلی کی تلاش جاری ہے قتل ہونے والے عمران ملک کے بھائی کامران ملک نے بتایا کہ میں نے ملزمان کی شناخت کی ہے ہمارے گھر میں چوری کرنے والے اور میرے بھائی کا قتل کرنے والے ملزمان یہی ہے پولیس نے تعاون کیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے ہمارے ساتھ انصاف کیا۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں