جماعت اسلامی شہدادپور کی لطیف چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی

پیر 17 جنوری 2022 22:50

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) جماعت اسلامی شہدادپور کی جانب سے سندھ میں نافذ بلدیاتی کالے قانون کے خلاف امیرجماعت اسلامی شہدادپورآصف محمود قریشی، ارشد علی خاصخیلی،شفیق الرحمان ،شوکت کمبوہ،فنگشنل لیگ کے جنرل سیکریٹری رانا عبدالستار ودیگر کی قیادت میں لطیف چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے شہروں کے حقوق ہضم کرنے کی سازش تیار کی ہے، جس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گے جس کا ثبوت 17دن سے شدید سردی میں جماعت اسلامی کے ورکرز نے کراچی سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دے کر بیٹھی ہے۔

جب تک یہ قانون ختم نہیں کیا جائے گا۔جماعت اسلامی پورے سندھ میں سراپا احتجاج رہے گی۔جماعت اسلامی سندھ کے لوگوں کو شہر شہر گھر گھر محلہ محلہ یہ پیغام دے رہی ہے کہ اب ان ظالموں کو ایوانوں سے نکال کر باہر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سندھ کے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے چیئرمینوں کو بے اختیار کر کے سندھ کی بلدیات میں لوٹ کا بازار گرم کرنا چاہتی ہے۔ریلی کے شرکاء کالے قانون کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں