ّشہدادپور اور اس کے گردونواح میں عیدالاضحیٰ کا تہوار نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

مرکزی عیدگاہ تحسین القرآن اسٹیشن روڈ، مدرسہ حسینیہ میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی

منگل 12 جولائی 2022 19:45

{شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2022ء) شہدادپور اور اس کے گردونواح میں عیدالاضحیٰ کا تہوار نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔مرکزی عیدگاہ تحسین القرآن اسٹیشن روڈ، مدرسہ حسینیہ میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔جبکہ علاقے کی درجنوں مساجد میں بھی عید کی نمازوں کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی اور گوشت غربا ومساکین رشتہ داروں دوست احباب کو تقسیم کیا گیا۔ عید کے موقع پر بچوں خواتین نوجوانوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرکے فل انجوائے کیا۔گھروں میں مختلف اقسام کے کھانے پکا کر مہمان نوازی بھی کی ۔عید الاضحٰی کے موقع پر شہدادپور بلدیہ کے ایڈمنسٹریٹر لیاقت کلہوڑو کی ٹیم نے بہتر صفائی کے انتظامات کیئے جسے شہریوں کی جانب سے سراہا گیا

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں