شہدادپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار دو ساتھی فرار

ہفتہ 4 مارچ 2023 22:48

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2023ء) شہدادپور کے قریب ملدسی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار دو ڈاکو فرار ۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب ملدسی روڈ پر یس ایچ او شہدادپور اور ایگل اسکواڈ کے انچارج عبدالوھاب بروہی اور پولیس اہلکار دوران گشت پر تھے کہ تین مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے ارادے سے موجود تھے پولیس کو دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا زخمی ڈاکو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پسٹل برآمد کرلی گئی دیگر دو ڈاکو رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ پولیس ڈاکوؤں کی تلاش میں روانہ ہوگئی مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم اشتہاری ڈاکو پنجاب کے شہر صادق آباد کا رہائشی ہے ھال کنری سندھ میں بھی رہائشی بتایا جارہا ہے جس کا نام افضل ولد اختر راجپوت ہے اس موقع پر ایس ایچ او شہدادپور غلام شبیر دلوانی نے بتایا کہ ملدسی روڈ پر پولیس دوران گشت تین مسلح ملزمان کو کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لئے پولیس روانہ کیا گیا گرفتار زخمی کی شناخت پنجاب کے شہر صادق آباد سے تعلق رکھنے والا افضل ولد اختر راجپوت بتایا جارہا ہے جو کہ بین الاقومی ڈکیت اور متعدد وارداتوں میں ملوث بتایا جارہا ہے جامشورو میں لوھ کی ٹرک چھینے ا چند ماہ قبل شہدادپور شہر کے محمدی ٹاؤن میں ڈاکٹر عبدالحمید کے گھر پر بھی ڈاکہ ڈال چکے ہیں مزید اس کی کرائیم رپورٹ نکال رہے ہی۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی ڈاکو کو سمس اسپتال میں طبی امداد دے کر علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں