شہدادپور، بھائی نے اپنی جواں سالہ بہن کوفائرنگ کرکے قتل کر دیا ، تھانے پہنچ کر گرفتاری پیش کردی

جمعرات 9 مارچ 2023 22:23

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2023ء) شہدادپور کے نواحی گاؤں میں بھائی نے اپنی جواں سالہ بہن کوفائرنگ کرکی قتل کر دیا، قاتل بھائی خود تھانے پہنچ گیا اور پستول سمیت گرفتاری پیش کر دی۔ میری بہن نے چائے دیر سے بناکر دی جس کے بنا پر میں نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا ،بھائی محمد عیسیٰ بروہی بہن کو سیاہ کاری کرکے قتل کیا گیا ذرائع پولیس نے مقتولا بہن کی نعش کو سمس اسپتال پہنچایا گیا، اہل خانہ کے گھر میں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانے کی حدود میں گاؤں معروف ڈاہری کے قریب واقع گاؤں خمیسو خان بروہی کا رہائشی محمد عیسیٰ بروہی ولد یار محمد بروہی شہدادپور تھانے کے حدود میں گاؤں خمیسو بروہی میں بھائی نے اپنی 18 سالہ بہن ناز بانو کو پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ملزم نے خود تھانہ پہنچ کر بہن کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

غصے میں آکر اسے قتل کردیا۔

شہداد پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سمس اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھائی نے مبینہ طور پر بہن کو شک کے بنیاد پر بہن پر سیاہ کاری کا الزام عائد کرتے ہوئے پستول سے فائر کرکے قتل کردیاآخری اطلاعات تک قاتل بھائی کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا۔#

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں