شہدادپور،منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ ، منشیات فروشوں اور پولیس کی ہاتھا پائی میں دو پولیس اہلکار زخمی

منگل 21 فروری 2017 19:41

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کا گائوں پر چھاپہ ، منشیات فروشوں اور پولیس کی ہاتھا پائی میں دو پولیس اہلکار زخمی، پولیس نی4 ۔ منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر بااثر افراد کی مداخلت پر چھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب چودگی اسٹاپ کے پاس سرہاڑی تھانے کی حدود میں واقع گائوں بچل زرداری میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپہ مارا ۔

چھاپے کے دوران پولیس اور زرداری برادری کے افراد کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے اور پولیس انچارج کے ساتھ بھی ہاتھا پائی ہوئی جس پرپولیس انچارج نے شہدادپور ، سرہاڑی ، لوندو اور شاہ پور چاکر پولیس اسٹیشنوں سے پولیس کی مذیدبھاری نفری طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر منشیات کے اڈے سے 4 ۔

افراد کو حراست میں لے لیا ۔ جس پر علاقے کے با اثر افراد نے مداخلت کرتے ہوئے ان سب کو چھڑ والیا ور پولیس خالی ہاتھ واپس آگئی ۔ دوسری جانب گائوں کے افراد کا کہنا ہے کہ پولیس نے گائوں پر چڑھائی کر کے چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور گھروں میں گھس کر گائوں کے افراد کو گالیاں دیتے ہوئے بھاری رقم دینے کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے گائوں کے افراد کا پولیس والوں سے جھگڑا ہو گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں