الپوری:یونیورسٹی آف سوات ماسٹر امتحانات ۔ہال میں سہولیات کا فقدان،ایم ا ے ہال میں کرسیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پیر 17 ستمبر 2018 20:13

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) یونیورسٹی آف سوات ماسٹر امتحانات ۔ہال میں سہولیات کا فقدان،ایم ا ے ہال میں کرسیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،امتحانی ہال میںبجلی نظام بھی نہ ہونے کے برابر،گھڑیال اورپنکھا بھی ہال سے غائب،واش روم کی سہولت بھی میسر نہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بعد ہال میں اندھیروں کا راج ،ہال گندگی سے بھرا ہوانظر آرہا ہے۔

دس ستمبر کو شانگلہ میں ضمنی انتخابات کے موقع پر بھی یونیورسٹی شیڈیول میں پرچہ ہے ، منسوخ کیا جائے ۔ یونیورسٹی آف سوات طلبہ سے بھاری بھاری فیسیں وصول کرکے سہولیات پر توجہ نہیں دے رہی ہے ، امتحانات ایسے ماحول میں ہو تو طلبہ ذہنی اذیت سے دوچار ہوتے ہیں ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر صورت حال پر نوٹس لیں ، طلبہ کے والدین کا الپوری ایم اے ہال کی صورت حال پر تشویش کا اظہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سوات کی زیر اہتمام 4ستمبر سے شروع ہونے والی گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری ہال میں امتحانات میں سہولیات کا فقدان پر طلبہ اور انکے والدین شدیدپریشان ہیں ، گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری ایم اے ہال میں کرسیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، صبح سویرے پرچہ شروع ہونے کے وقت طلبہ اپنی کرسیاں خود تبدیل کرتے ہیں جس میں ادھی سے زیادہ ناقابل استعمال ہیں ، ایک طالب العلم اپنی کرسی اٹھا کر اس وقت غیرحاضر دوسرے طالب العلم کی جگہ تبدیل کرلیتے ہیں جب وہ اخری وقت پہنچتا ہے تو اس کے نصیب میں وہ ٹوٹی کرسی آجاتی ہے جو چار گھنٹے طویل وقت اس ٹوٹے ہوئے کرسی پر گزارتا ہے ،جو اس کی ذہن کو ٹھیس پہنچا کر پرچہ میں ناکامی کا باعث بنتا ہے ، ہال میں موجود یونیورسٹی آٖ ف سوات ماسٹر ڈگری کے سینکڑوں امیدواران کیلئے پورے کالج میں ایک ٹائلٹ کی سہولت میسر نہیں جو سوات یونیورسٹی کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے ، ہا ل گندگی سے ڈھکا اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے ، یہاں تک کہ پورے ہال میں وال ٹائم پیس تک موجود نہیں ، سارے صورتحال پریونیورسٹی آف سوات کے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاحات کریں ۔

ادھر دس ستمبر کو شانگلہ میں ضمنی انتخابات کے دن پر بھی ماسٹر کا پرچہ ڈیٹ شیٹ میں موجود ہے لہٰذا سینکڑوں ووٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،طلبہ اور ان کے والدین نے بھی دس ستمبر کا پرچہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نوجوانوں کو ووٹ سے محروم نہیں کرنا چاہئے ، لہٰذافی الفور پرچہ منسوخ کیا جاکر کوئی دوسرا تاریخ مقررکیا جائے ۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں