الپوری:شا نگلہ سکول میں جشن آزادی کا پرچم کشائی کرنے والے دو معصوم سکول بچے بجلی کرنٹ لگنے سے جا ںبحق

پیر 14 اگست 2017 18:31

الپوری:شا نگلہ سکول میں جشن آزادی کا پرچم کشائی کرنے والے دو معصوم سکول بچے بجلی کرنٹ لگنے سے جا ںبحق
الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) شا نگلہ سکول میں جشن آزادی کا پرچم کشائی کرنے والے دو معصوم سکول بچے بجلی کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگئے،جان بحق طلباء ریحان خان اور محمدعثمان جشن آزادی پاکستان کے صبح سکول میں پرچم کشائی کیلئے قومی پرچم کو لوہے کی پائپ میں لہرانے کیلئے اٹھایا گیا جو بجلی کے گیارہ ہزارمین لائن سے جا لگا جس کی وجہ سے دونوں بچے موقع ہی پر جان بحق ہوگئے ۔

علاقے کا فضاء سوگوار رہا ۔بچوں کے اہل خانہ کیلئے جشن آزادی کی خوشی ماتم میں بدل گیا ۔نماز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنمائوں سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جشن آزادی پاکستان کے خوشی کو منانے کیلئے پرائمری سکول فیضہ پورن کے دو بد قسمت بچے ریحان خان کلاس سوم اور محمد عثمان کلاس دوم پرچم کشائی کے دوران سٹیل پائپ بجلی کے مین لائن سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے دونوں بچے موقع ہی پرجھلس کر دم توڑ گئے ،تھانہ الوچ میں دلخراش واقع کے ابتدائی رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول فیضہ زیر تعمیر ہے اور ہر صبح معمول کی طرح پائپ میں قومی جھنڈہ لہرایا جاتا ہے جبکہ پیر کے روز جشن آزادی منانے کی تقریب کیلئے پرچم کشائی شروع ہوئی تو یہ ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا۔

۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں