لله*شانگلہ، ضلع بھر میں بجلی کیآنکھ مچولی جاری ، غیر اعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کردیا

ٴْبجلی بندش سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ،کام ٹھپ،مریضوں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

ؒ الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) شانگلہ ضلع بھر میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ، غیر اعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کردیا ہے ۔بجلی بندش سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہوگئے، کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ، مریضوں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، ضلع بھر میں بجلی کی بندش جاری ہے جو کہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے ، عوامی حلقوں کا احتجاج کا امکان ۔

شانگلہ میں فیکٹری ، کارخانہ ، انڈسٹری کے نہ ہونے کے باوجود ہر ایک گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہے ، شانگلہ کے ایک حصے میں موسم موزون ہوتا ہے تو دوسری حصے میں جس میں بشام ، چکیسر ، سین کھڑئ کے دیگر علاقے شامل ہیں جہاں موسم معتدل ہوتا ہے جبکہ پہلے حصے میں شدید سردی کی لہر اور بجلی بندش نے عوام کو تنگ کردیا ہے ، دیدل کماچ ، نصرت خیل ، مارتونگ اور دیگر گرم علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر کوٹکی گریڈ سٹیشن کے فیڈرز پر گنجان آباد علاقوں کو لائن دینے کے بعد یہ فیڈر گنجائش سے زیادہ لوڈ ہونے سے ایک طرف لوڈ شیڈنگ تو دوسری طرف ایک گھنٹے بجلی میں ہر پانچ اور دس منٹ بعد مین لائن ٹرف کرجاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، الپوری اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی نے عوام کے ناک میں دم کردیا ہے جبکہ باقی ضلع میں شدید سردی کے لہر نے علاقے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے ، بجلی کی غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوامی حلقوں نے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں