ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہرکا دورہ چوکی شاہ پور

پیر 29 جون 2020 22:10

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر (QPM) نے چوکی شاہ پور کا دورہ کیا دورے کے موقع پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان بھی انکے ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر نے چوکی شاہ پور میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس جوانوں سے ملے انکے مسائل کے بارے میں بھی اگاہی حاصل کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے چوکی کے روزنامچہ بھی چیک کیا چوکی میں تعینات پولیس جوانوں کو شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق اور بہترین رویہ اختیار کرنے کی سختی سے ہدایت کی اور کہا کہ دوران چیکنگ شہریوں سے نرمی سے پیشں آئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مال، جان اور عزت و آبرو کی حفاظت کو نصب العین سمجھ کر بہترین ڈیوٹی کریں ڈسٹرکٹ پولیس افیسرنے مزید کہا کہ بہترین اخلاق کی بدولت اللہ کے ہاں بھی آپ کی عزت بڑھے گی اور لوگوں میں بھی آپ کی عزت ہو گی جرائم پیشہ لوگوں سے سختی سے نمٹے جبکہ پُرامن شہریوں کے لئے محافظ بن جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پولیس جوان شہریوں کے ساتھ اچھے اور بہترین رویئے اختیار کرکے ایک نئی مثال قائم کرلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں