کروڑہ حوالات واقعہ کی تفتیش میں پولیس کا کردار بہت مثبت رہا، ورثاء متوفی سید علی اکبر شاہ کا میٹنگ کے دوران اعتراف

پیر 29 جون 2020 22:10

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) کروڑہ حوالات واقعہ کی تفتیش میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر (QPM) اورپولیس تفتیشی ٹیم کا کردار بہت مثبت رہا، ورثاء متوفی سید علی اکبر شاہ کا میٹنگ کے دوران اعتراف، میٹنگ میں کمیٹی کے رکن شیر عالم، متوفی کے ورثاء بختیار، نیاز اور تفتیشی ٹیم کے افسران موجود تھے شیر عالم خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر کا شکرایہ ادا کیا اور کہا کہ واقعی انہوں نے کروڑہ حوالات واقعہ میں انصاف کی تقاضوں کو پوراکرتے ہوئے قابل اور تجربہ کار افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی جو مسلسل دن رات اصل حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کررہی ہے شیر عالم خان اور ورثاء نے مزید کہا کہ واقعی خیبر پختونخوا پولیس مثالی پولیس ہے اور ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے انہوں نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام پیر سید، انسپکٹر حبیب شاہ، انسپکٹر جمعہ رحمن، ایس ایچ او تھانہ کروڑہ خورشید علی اور دیگر کی کارکردگی کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت کو چھپانے کے بجائے صفحہ مثل پر لا رہے ہیں انہوں نے شانگلہ پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر کا خصوصی شکرایہ ادا کیا کہ وہ جب سے آئے تو پہلے دن کروڑہ آکر ورثاء سے ملیں اور ہمیں صاف و شفاف تفتیش کی یقین دہانی کرائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر اپنی ٹیم کی تفتیش پر مسلسل نظر ثانی کر رہا ہوں آپ لوگوں نے تفتیش پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فورس کاسر فخر سے بلند کیا ہماری ٹیم مسلسل مشاورت کرکے میرٹ کی تقدس کو کبھی بھی پامال نہیں کرینگے، سب کا یہی وژن تھا کہ مظلوم کو داد رسی اور انصاف مل سکیں شیر عالم نے ساری قوم کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرکے شکرایہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تفتیشی ٹیم، علاقہ معززین اور کمیٹی کی کارکردگی کو خوب سراہتے ہوئے تفتیشی افسران کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں