شانگلہ ‘ پالس کوہستان کے اقوام کا متحدہ مجلس عمل کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان

پیر 16 جولائی 2018 18:48

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پالس کوہستان کے اقوام نے متحدہ مجلس عمل کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان کردیا، آزاد اُمیدوار این ای11ملک شیر باز ملک آفرین کے حق میں دستبردار ہوگئے ، ملک سید احمد کی لوئر کوہستان اور ملک شیر باز کی کولئی پالس کوہستان سے اتحاد کے بعد ملک آفرین کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پالس کے مقام پر نے متحدہ مجلس عمل نے جلسے کا انعقاد کیا ۔

جلسے سے ملک آفرین، ملک شیر باز، عبدالحمید، محبوب الرحمن، ملک مصرخان، نصر الدین اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ملک شیر باز نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-10سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک آفرین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک شیر باز نے ایم ایم اے کے اُمیدوار کو بھر پور طریقے سے کامیاب کرنے کا عزم کیا۔

ملک آفرین نے اس موقع پر پالس کے لوگوں کو یقین دیہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ پالس کوہستان کے اس اعتماد کو بحال رکھیں گے اور اگر موقع ملا تو وہ پالس کے تمام بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ملک آفرین کا کہنا تھا کہ باہر سے آئے ہوئے ایمپورٹیڈ اُمیدواروں نے کوہستان کو مزید پسماندگی میں دکھیل دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن میں ایسے لوگوں کو شکست دیں گے۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں