شانگلہ میں ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے جاری بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا

منگل 17 جولائی 2018 21:43

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) شانگلہ میں ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے جاری بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ،مسلسل بارشوں کی وجہ سے مین سڑکوں سمیت لنک سڑکوں پر سلائیڈنگ بعض مقامات پر سڑکوں کی پھسلان ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا۔بارشوں کے بعد شانگلہ بھر کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی امد میں اضافہ۔وادی میں یخ بستہ ہوائوں سے سیاح لطف اندوز ، سیاحتی مقامات پر سہولیات کے فقدان نے سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔

بارشوں کے بعد لائن سلائیڈنگ سے الپوری بشام ،الپوری تا خوازہ خیلہ سمیت دیگر سڑکوں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ ، این ایچ اے منظر عام سے غائب ، امد و رفت میں مشکلات ،ضلعی انتظامیہ بے بس تماشائی۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ ہفتے سے وقفے وقفے کیساتھ جاری بارشیں تھم نہ سکی، مسلسل بارشوں کے بعد مین سڑکوں سمیت کئی لینک سڑکوں پر سلائیڈنگ اور پھسلان شروع ہوا ہے ، سڑکوں پر بھاری بھاری پتھریں بھی نہ ہٹائی جاسکی ، جس کی وجہ سے شانگلہ میں آنے والے سیاحوں سمیت ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے ،روڈ کے انتظامات کرنے والے این ایچ اے کی شانگلہ میں کارکردگی نہ ہونے کے برابر ، عوام نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے نالاں ہوگئے، کمشنر ملاکنڈ سے صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

ادھر مسلسل بارشوں کے بعد شانگلہ کی سیاحتی مقامات یخ تنگی ، شہیدی سر ، شانگلہ ٹاپ ، چڑھ تنگے ماچاڑ ، اجمیر ،بہادر سر ، غاخے سر سمیت کئی دیگر مقامات پر سیاحوں کی امد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، بارشوں کے بعد وادی میں یخ بستہ ہوائوں نے سیاحوں کے دل شانگلہ کی طرف موڑ لئے، سیاح لطف اندوز مگر سیاحتی مقامات میں سہولیات کی فقدان پر یشان نظر آرہے ہیں ،حکومت سے شانگلہ کے سیاحتی مقامات تک بہ اسانی رسائی و موٹلز، ریسٹورنٹس ،پارکس اور دیگر سہولیات دینے کا مطالبہ

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں