عوام25جولائی کو مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے،شوکت یوسفزئی

جمعہ 20 جولائی 2018 23:20

الپوری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) سابق صوبائی وزیر وامیدوار پی کے 23شانگلہ شوکت یوسف زئی نے کہاہے کہ شانگلہ پر دو دہائیوں سے حکومت کرنے والوں نے شانگلہ کو پسماند گی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،یہاں سے منتخب نمائندوں نے ایک سازش کے تحت اس علاقے کو ترقی دینے کی بجائے مسلسل نظر انداز کر دیا ہے،شانگلہ کے عوام نے موقع دیا اور ایوان اقتدارتک پہنچا دیا تو یہاں کے محرومیوں کو دور کریں گے اور شانگلہ کی تقدیر بدل کر رکھ دوں گا۔

شانگلہ میں سیاحت کے حوالے سے بے پناہ قدرتی مناظر موجود ہیں ان سے فائدہ اٹھاکر یہاں کے بے روزگارنوجوانوں کو اس کے گھر کے دہلیز پر روزگار فراہم کریں گے ۔شانگلہ کے عوام کو موقع ملا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کریں کہ وہ ماضی کی طرح دوبارہ دھوکہ کھائیں گے یا ووٹ کا صحیح استعمال کرکے شانگلہ کی تقدیر بدل دیں -ان خیالات کا اظہار پی ٹی ائی کے امیدوار پی کے 23 شوکت یوسف زئی نے گزشتہ روز شانگلہ کے یونین کونسل الپوری اور شگئی میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ہم نے شانگلہ کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت سے فنڈ لایا جبکہ مسلم لیگ کی ضلعی حکومت اور ضلع ناظم شانگلہ نے ایک سازش کے تحت فنڈ پرحکم امتناعی لیا اور یہاں کیلئے انے والے فنڈکو متنازع کردیا جو شانگلہ کے عوام کے ساتھ کھلی دشمنی ہے۔انھوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈپر عائد حکم امتناعی کے ارڈر دکھائیں۔ہم عمران خان کے وژن کو پورا کرکے دکھائیں گے۔کرپٹ سیاست دان تحریک انصاف کے خلاف اکھٹے ہورہے ہیں عوام25جولائی کو مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔عوام25جولائی کو تحریک انصاف کو ووٹ دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں