بارشوں کے بعد شانگلہ بھر کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی آمد

جمعہ 20 جولائی 2018 23:20

الپوری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) شانگلہ میں وقفے وقفے سے بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ۔بارشوں کے بعد شانگلہ بھر کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگیاہے۔وادی میں یخ بستہ ہوائوں سے سیاح لطف اندوز ، سیاحتی مقامات پر سہولیات کے فقدان نے سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔

(جاری ہے)

شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے کیساتھ جاری بارشیں تھم نہ سکی، ادھر مسلسل بارشوں کے بعد شانگلہ کی سیاحتی مقامات یخ تنگی ، شہیدی سر ، شانگلہ ٹاپ ، چڑھ تنگے ماچاڑ ، اجمیر ،بہادر سر ، غاخے سر سمیت کئی دیگر مقامات پر سیاحوں کی امد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، بارشوں کے بعد وادی میں یخ بستہ ہوائوں نے سیاحوں کے دل شانگلہ کی طرف موڑ لئے، سیاح لطف اندوز مگر سیاحتی مقامات میں سہولیات کی فقدان پر یشان نظر آرہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں