شا نگلہ اور گردونواح میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ، موسم خوشگوار ہوگیا

منگل 14 اگست 2018 21:55

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) شا نگلہ گردونواح میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ، وقفے وقفے موسلادھار بارشوں سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے ،امنوی خوڑ میں بارش کے بعد طغیانی ۔نیچلے درجے کا سیلاب ۔مین سڑکوں میں سلائیڈنگ۔چکیسر کروڑہ سلائڈ کا ملبہ پھر مین سڑک پر جاگرا ٹریفک کی روانی مشکلات۔ مختلف علاقوں میں مقامی پن بجلی گھروں کے مین واٹر چینل پانی کی تیز بہائو سے متاثر۔

مقامی پن بجلی گھروں کی بجلی معطل رہی ۔

(جاری ہے)

سینکڑوں سیاحوں کا شانگلہ امد جاری سیاح موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔یخ تنگی مالم جبہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوںکا رش بڑھ گیا ہے۔ شانگلہ بھر اور مضافاتی علاقوں میں مون سون کا سلسلہ بدستور جاری ہے،مسلسل بارشوں سے مین سڑکوں سمیت لنک روڈوں پر بھی جگہ جگہ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،موسم خوشگوار ہوگیاہے اور سینکڑوں سیاحوں نے وادی شانگلہ کا رخ کردیا،ادھر مسلسل بارشوں سے گزشتہ روز امنوی خوڑ میں طغیانی کی وجہ سے مقامی پن بجلی گھروں کا نظام شدید متاثر ہوگیا،محکمہ موسمیات نے مزید بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں