شانگلہ بھر میں 71ویں یوم آزادی مختلف سرکاری اور نجی سکولوں میں انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی

منگل 14 اگست 2018 22:13

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) شانگلہ بھر میں 71ویں یوم آزادی مختلف سرکاری اور نجی سکولوں میں انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی ،ضلعی کا مرکزی تقریب گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شانگلہ تاشفین حیدر تھے،تقریب میںڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شا ہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شانگلہ محمد ا مین ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشیرخان ، امجد علی اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب میں والدین اساتذہ کونسل کے چیئرمین فدا حسین ، وحید مراد ، اکرام الدین ، رشید احمد ،محمد شیر خان ، طالع مند، دو لتمند نے بھی شرکت کی،مہمان خصوصی کے ہمراہ دیگر حکام نے قومی پرچم کو فضا ء میں لہرایا ،جس سے ضلع کے سطح پر مرکزی پرچم کشائی ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ۔اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول لیلونئی ، ڈھیرئ،کوٹکے ، کوزہ الپوری،کروڑہ ،بوٹیال ، بشام ، سندوی ،چکیسر، شاہ پورکانا ، میرہ،دندئ،الوچ،چوگا،مارتونگ سمیت دیگرسرکاری اور نجی سکولوں میں قومی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئے۔منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے آبائو اجداد نے بے پناہ سختیوں ، قربانیوں کے بل بوتے حاصل کیا ہے،ہماراپاکستان قدرتی وسائیل سے مالامال دنیا حسین ترین ملک ہے ، ہم سب کو مل کر پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان کی 71ویں یوم آزادی اس بات کی ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت کمر بستہ ہیں،خطے میں امن ، استحکام اور اپنے ریاست کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنی خدمات بغیر کسی ذاتی مفاد کے پیش کرنا ہوگا، پاکستان آج مستحکم ہونے کی طرف گامزن ہورہا ہے ، خطے میں پاکستان عالمی طاقتوں سے مقابلے کرنے کیلئے مستعد ہورہا ہے۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں