شانگلہ پولیس کانان رجسٹرڈ و بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں اور کمسن ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:42

شانگلہ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) شانگلہ پولیس نے نان رجسٹرڈ و بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں اور خصوصاًکمسن ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، اس ضمن میں بڑے پیمانے پر کاروائی کے دوران 137موٹر سائیکلیںجبکہ بغیر ہلمٹ، ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیوران سے گاڑیاں تحویل میں لیکر مختلف تھانہ جات میں بند کر دئے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس شانگلہ بھی مہم کیلئے مختلف شاہروں پر چوکس ہو گئے ،ٹی ایس ائی بخت زیب خان کے مطابق جمعے کے روز ضلع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر افسران بالا کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے بھی جاری کریک ڈاؤن میں پیش پیش رہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ کی طرف سے تحفظ عامہ کے پیش نظر جاری کردہ ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں چلنے والی نان رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں اور کمسن بچوں کی موٹر سائیکل و گاڑی چلانے پر قانون کے مطابق عائد پابندی پر سخت عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں شانگلہ بھر کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ او ز اور ٹریفک پولیس نے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر نکہ بندیاں کرتے ہوئے خصوصی کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس کے دوران مختلف تھانوں کم سن ڈرائیوران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 137گاڑیوںکو قبضہ میں لیا جا چکا ہے گاڑیاں باقاعدہ طور پر تھانوں میں بند کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع شانگلہ کے مختلف شاہراہوںپر کاروائی میں پکڑے گئے موٹرسائیکل سواروں میں 75کمسن ڈرائیورز جبکہ نان رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں چلانے والے 62 دیگر قانون شکن افراد شامل ہیںجنہیں قانون کی رو سے چالان کیا گیا ہے۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں